سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو میر واعظ منزل، راجوری کدل پر ایک مشاورتی سیمینار کی صدارت کی جس کا اہتمام وادی کشمیر میں منشیات اور ڈرگس کی وباء کا قلع قمع کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
پورے دن چلنے والے اس سیمینار میں اسلامی اسکالروں،سیول سوسائٹی ممبران اور مختلف غیر سرکاری رضاکار تنظیموں نے حصہ لیکر اس میں خواتین کو درپیش مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔
میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''علمائے کرام، سیول سوسائٹی ممبران اور رضا کار تنظیموں نے منشیات کے بڑھتے استعمال اور خواتین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا''۔