سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ میں بدھ کو دو مسافر اُس وقت جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے، جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے بٹینگو میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ایک منی بس بٹینگوکے مقام پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 20مسافر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو ،زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔