Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

آگ کرسکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 11, 2019 12:23 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
خوف  وہراس میں مبتلا مسلم اقلیت کے لئے آرام وسکون کا ایک لمحہ بھی نصیب ہو نا اب خواب وگمان بنتا جارہا ہے۔ ۴۷ء سے آج تک جرم بے گناہی کی پاداش میں مسلمانوں پر کتنے مظالم ڈھائے گئے ،اس کا کوئی حد وحساب ہی نہیں ۔ نوبت بہ ایں جا رسید کہ اب  سیاسی قائدین ، حکو متی وزراء اور دیگر صلاح کار تک حکومت ِوقت سے کھلم کھلا مطالبہ کرنے لگے ہیں کہ مسلمانوں کاحق رائے دہی سلب کیا جانا چاہئے ، یا جو شخص گائے کو ذبح کرتا ہے، اس کو بھی ذبح کیا جانا چاہئے۔یاد رہے کہ یوپی کے اخلاق احمد جیسے ادھیڑ عمر والے شخص ، کمسن طالب علم حافظ جنید ، مزدور افروزل کی بہیمانہ ہلاکت ، جواہر لال یونیورسٹی کے ایک طالب علم محمد نجیب کا لاپتہ کیا جانا، راجستھان میں پہلو خان کی جان لینا ، جھارکھنڈ میں متشدد ہجوم کا علیم الدین نامی شخص کا ابدی نیند سلا دینا اور اب تبریز انصاری کی ہجومی ہلاکت وغیرہ وغیرہ مسلمانوں کے دلوں کے لگے وہ زخم ہیں جو انہیں تاقیامت تڑپاتے رہیں گے ۔ یہ کہاں کی جمہوریت یا انسانیت ہے کہ یوک گرو بابارام جی دیو کہہ گئے ہیں کہ اگر مجھے قانون کا پاس ولحاظ نہیں ہوتا تو میں بھارت ماتا کی جے نہ کہنے والے لاکھوں انسانوں کے سرقلم کردیتا!!! ۔ اس فضا میں مسلمانان ِہند کے لئے شر ہی شر چھپاہے ۔
 اس جان لیوا مخمصے سے باہر نکلنے کی خاطر مسلمانوں کو ایک ایسا دینی و اخلاقی لا ئحہ عمل تر تیب دینا چاہیے کہ وہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ مروجہ علوم اور عصری تعلیم کے فیضان کو اپنے قلب وجگر میں جگہ دیں ۔اس جانب ہم سب کے لئے اپنی اپنی سطح پر اور اپنے اپنے دائرے میں خاطر خواہ توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ بیس کروڑ نفوس پر مشتمل ہندوستانی مسلمانوں کو نامساعد حالات کے باوجود اپنے ہم وطنوں کے دوش بدوش چل کر خصوصیت کے ساتھ نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کرنا ہر چیز پر مقدم ہو ناچاہیے کیونکہ تعلیم پانا(اقراء) ہی ہمارے دین کا اساسی حکم ہے۔ ہمیں ہر طرح کی حوصلہ شکنی کے باوجود آئی۔ اے ۔ایس ، کے ۔ اے ۔ایس ، سائنس اور ٹیکنالوجکل تعلیم کے حصول کی خاطر چار وناچار آگے بڑھنا ہو گا۔ ہندوستان میں جگہ جگہ ہزاروں کی تعداد میں دینی مدارس چلتے ہیں۔کیا ہی اچھا ہوتا اگر ان میں زیر تعلیم  طلبائے دین عصری تعلیم سے بھی روشناس کئے جاتے تاکہ اُن کی معاشی اور سماجی حالت دُرست ہوجاتی اور وہ بھی اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ بڑے عہدوں پر فائز ہو جاتے۔ ہاں ،ا س میں دورائے نہیں کہ مسلمانانِ ہند جس کسی اہم محکمہ میں بھرتی کا فارم بھر دیتے ہیں، اُن کی بھرتی وہاں صفر کے برابر ہوتی ہے، پولیس اور فوج میں اُن کو مشکوک نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اعلیٰ عہدوں پر ان کا کہیں کا نام ونشان تک دکھائی نہیں دیتا ۔اس کہانی کو مسلسل محنتوں کے بل پر بد لنا ہمار لئے وقت کی پکار ہے اور یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمان مشکل سے مشکل مسائل سے بھی بھاگتا نہیں بلکہ ان کا حل اللہ کی دی ہوئی مادی قوت اور رُوحانی واخلاقی طاقت سے نکالنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتا،اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ساری زمین اس کے لئے مسجد ہے اور دنیا  ا س کے لئے ایک امتحان گاہ ہے،وہ ہمہ وقت کوشش کرتاہے کہ دوست اور دشمن کے کام آئے ، ہر ایک کے ساتھ اچھا کرے ، ہر کسی کے دکھ سُکھ میں شریک رہے ، حق کی راہ میں تکالیف آئیں ،اُن کو خندہ پیشانی سے برداشت کرے مگر اپنے یمان کو بیچ کھائے نہ اپنے ضمیر کو مردہ ہونے دے ۔ اسلام کے مطابق ملک بھی اللہ کا ہے ، حکم بھی اسی کا ہے اور دہی خدائے یکتا ہے ۔ جب ہم مسلمان ہونے کے باوجود توحید ورسالت ؐ کا دامن چھوڑ دیتے ہیں (جو اللہ تعالیٰ کسی صورت اپنی محبوب امت کے لئے پسند ہی نہیں) تو ہم سے اس کی حکم عدولیاں ہوتی ہیں جس سے نہ صرف زمین پر فتنہ وفساد ، ظلم وستم، کذب وشرک ، نافرمانیوں اور سود خوریوں کا بازار گرم ہوتا ہے بلکہ اللہ پاک ہماری بداعمالیوں کی وجہ سے ہم پر جابر وظالم حکمران مسلط فرماتا ہے۔ مودی جی خدا نہیں مگر ان کی پالیسیاں اگر ہمارے خلاف ہیں، تو ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہیں ہم خود اللہ کو ناراض تو نہیں کر چکے ہیں ۔ لہٰذ ہمیں بلا تاخیرا اللہ پاک کی خوشنودی کے وسیع وعریض دامن میں پناہ لینی چاہیے ، پھر کوئی ہمالیہ پہاڑ جیساطاقت ور بھی ہو ،وہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا   ؎ 
 آج بھی ہوجوا براہیم ؑ کا ایمان پیدا 
 آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستان پیدا 
 ہمیں زمانے کے چلنج کا مقابلہ کر نے کے لئے نئی نسل کو دینی اور دنیوی تعلیم سے آراستہ کر نے کے علاوہ اسے خدمت خلق اللہ کے جذبے  سے سرشارکر نا ہوگا ، ہمیں اپنے انصاف پسند ہم وطنوں کے ساتھ مل جل کر رہنا ہوگا، ہمیں اپنے ملک وقوم کی حمایت اور خدمت اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنی ہوگی۔اسی سے ہم فلاح دنیا و آخرت پاسکتے ہیں۔ 
فون نمبر 9858770000
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?