نگروٹہ//ڈوگر دیش کو شہیدوں کا وطن قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے یہاں بجالٹہ کے پرگالٹہ میں شہید سوہن لعل بھگت کے میموریل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جموں نے بہادری کی دلیلیں بنائی ہیں،جس سے وطن کو فخر حاصل ہوا ہے۔یہ میموریل علاقہ کے مقامی لوگوںنے شہید رائفل مین کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے اپنے چندہ سے تعمیر کیا ہے،جنھوں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے منی پور کے چنڈیل قصبہ میں 13نومبر 2017 کو ایک بارودی سرنگ دھماکہ سے شہادت نوش کی۔رانا نے شہید سوہن لعل بھگت کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ملک کی یکجہتی اور خود مختاری کے لئے دی گئی ان بہادر شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم انکا مقروض ہے اور انکی قربانیوں کو تعظیم کے ساتھ قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان بہادر سپایہوں کی قربانیاں آنے والی پیڑھی کو ملک کی دفاع کرنے کیلئے ایک تحریک بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ بہادر سپایہوں کی شہادت ہمیں امن و انسانیت کے بہتر مستقبل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کوسب سے عظیم خراج ایک ایسا دنیا بنانے کے لئے کام کرنا جس میں لوگ امن و رواداری سے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ مہذب ممالک کو دہشت اور تشدد کی لعنت کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پرگالٹہ کے مقامی لوگوں کے حب الوطنی جذبہ کی سراہنا کی،جنھوں نے وطن کے سپوت کا میموریل بنانے کے لئے چندہ کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس کام سے مقامی لوگوں کا شہہید کے تئیں محبت اور شفقت عیاں ہے۔انہون نے کہا کہ ڈوگر دیش ہمیشہ سے ہی اپنے شہیدوں کے پیچھے چٹان کی مانند کھڑے ہیں۔انہوں نے شہد سوہن لعل کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کی ہمت کی داد لی۔انہوں نے شہید کو خراج عقیدت ادا کرنے میں مقامی لوگوں کی قیادت کی۔خراج عقیدت ادا کرنے والوں میں سرپنچ سوم ناتھ کھجوریہ، چودھری رحمت علی، موہن لعل، گنیش درشن ، جگدیش و دیگران بھی شامل تھے۔اس سے قبل ڈنسال کی سرپنچ سوما دیوی نے سابقہ سرپنچ بلوان سنگھ و دیگران کے ہمراہ نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے کارکنوں کے این سی میں شمولیت کرنے سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مستحکم ہو جائے گی۔