سرینگر/کشمیر پریس کلب(کشمیرایوانِ صحافت) کے پہلے انتخابات سوموار کو سرینگر میں منعقد ہوئے جس کے دوران شجاع الحق کو اس کا پہلا منتخب صدر اور محمد معظم کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
آج دن بھر چلنے والے انتخابات کے آخر پر ووٹ شماری ہوئی جس کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان ہوا۔
اعلان کے مطابق اشفاق تانترے کوکلب کا جنرل سیکریٹری جبکہ فاروق جاوید کو خزانچی منتخب کیا گیا۔
اس کے علاوہ ایوان کے سات ایگزیکٹیو ممبران بھی منتخب ہوئے جن میں حبیب نقاش،ارشد حسین،شفاعت کیرا،الطاف بابا،نثار احمد،گوہر گیلانی اور عاقب جاوید شامل ہیں۔