جموں //بی ایس ایف کی جانب سے جموں میں پیر کے روز ایک پنشن عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ ایک بیان کے مطابق پنشن عدالت کا افتتاح انسپکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس این ایس جموال نے فرینٹئیر ہیڈ کوارٹر بی ایس ایف پلوڑہ میں کیا ۔پنشن عدالت میں ریاست جموں و کشمیر ،ہماچل پردیش اور پنجاب سے آئے ہوئے تقریباً400پنشنروں نے پنشن سے متعلق شکا یات بی ایس یف اور پنشن ریویژن سیل نئی دہلی کے اکونٹس افسر کے پاس پیش کیں۔اس موقعہ پر انسپکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس این ایس جموال نیکہا کہ ہم ہمشیہ سے ہی ریٹائرڈ اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی بھلائی کے لئے وعدہ بند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام جیسے کہ پنشن عدالت ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعہ سے ریٹائرڈ اہلکار اپنے پنشن سے متعلق شکایات متعلقہ ہیڈ کوارٹرکے ساتھ اُٹھا سکتے ہیں۔افتتاحی تقریب کے دوران ریٹائرڈ اہلکاروں نے جو مدعے اُٹھائے ،ان میں ون رینک ون پنشن ،فرینٹرئیر سطح پر پنشن سیل قائم کرنے ،پنشن میں تفاوت کو دور کرنے، کنٹین کارڈ جاری کرنے وغیرہ کا مطالبہ کیا۔پنشن عدالت کے دوران ریٹائرڈ اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کیلئے ایک طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ،بی ایس ایف سے ریٹائر ہوئے اہلکاروں نے بی ایس ایف کی جانب سے انکی شکایات اک ازالہ کرنے کے لئے پنشن عدالت قائم کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس ایف کا شکریہ ادا کیا۔