Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE

این ایچ پی سی ورکر یونین کا اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار

کشتواڑ// این ایچ پی سی ورکر یونین کے صدر اشتیاق احمد ملک نے اساتذہ تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کے فیصلوں کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونین ضلع کشتواڑ میں اساتذہ طبقہ ،پرنسپل، ایچ او ڈیز ، لیکچرارز، ماسٹرز، آر ای ٹی اساتذہ کے ساتھ ہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں ورکر یونین کے صدر اشتیاق احمد ملک نے کہا کہ ڈی سی کشتواڑ ضلع کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اوروہ سرکاری محکمہ جات میں رشوت ستانی کو چھپانے کے بجائے اساتذہ تنظیموں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔اشتیاق ملک نے کہا کہ مذہبی بھائی چارے ،رنگ ،ذات پات کے بغیر تمام اساتذہ نے پرامن طریقے سے ڈی سی کشتواڑ کے متنازعہ حکمنامے کے خلاف احتجاج کیا تھا جو ان کا جمہوری حق تھا لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے موصوف نے ان کو دھمکی دی اور ان کے اعلیٰ رہنماؤں کی تنخواہوں کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ورکر یونین بلکہ ضلع کی عوام اساتذہ برادری کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی کشتواڑ نے امتیازی حکمنامہ جاری کیا تھا جس کو ڈائریکٹر اسکول جموں نے بھی رد کردیا۔ ملک نے ڈائریکٹر سکول تعلیم جموں انورادھا گپتاکا ڈی سی کشتواڑ کے حکمنامے کو منسوخ کرکے اساتذہ کی ساخت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اشتیاق ملک نے ڈاکٹر جتندر سنگھ اور گورنر ستیہ پال ملک سے گزارش کی کہ اساتذہ کے ساتھ انصاف کیاجائے ۔
 
 

 عدم شناخت شدہ نعش برآمد

 پہچان کیلئے بانہال پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل

محمد تسکین
بانہال // بانہال کے دینار نوگام سے ایک عدم شناخت شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے اس نعش کی شناخت کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز نوگام کے دھناڑ علاقے سے پولیس نے ایک عدم شناخت شدہ نعش برآمد کی اور اس سلسلے میں 174 کے تحت ضابطے کی کارروائی شروع کی ۔نعش بانہال ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔ بانہال پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت کے بارے میں کسی بھی قسم کی علمیت رکھتے ہیں تو براہ مہربانی انچارج پولیس پوسٹ جواہر ٹنل سمیر احمدکے موبائل زیر نمبر 9797354430 یا ایس ایچ او بانہال عابد بخاری کے موبائل زیر نمبر8492085987 پر اطلاع دیں تاکہ نعش کو ورثا کے حوالے کیا جاسکے۔ 
 

ریاسی کے دور دراز علاقہ جات میں راشن کی قلت

زاہد ملک
مہور//ضلع ریاسی کے دور دراز علاقہ جات سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں راشن کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہوچ، دیول ، گلابگڑھ،کیدورہ،لار،منجیکوٹ،ساڑھ،بگوداس،جیا،چسوت،شبراس وغیرہ سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں تین ماہ سے راشن نہیں مل رہا جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہورہے ہیں۔ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ راشن کے سٹور خالی پڑے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے شکایت کی کہ انہیں جب بھی راشن فراہم کیا جارہا ہے، انہیں ڈیلر کئی کلومیٹر کی دوری پر راشن دیتے ہیں اور کرایہ بھی فراہم نہیں کیا جاتا ، بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ علاقہ جات میں سڑک سہولیت بھی نہیں ہے اور لوگوں کو راشن کندوں پر اٹھا کر کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے گھروں تک لانا پڑتا ہے۔مقامی کچھ ڈیلروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں محکمہ کی جانب سے کرایہ فراہم نہیں کیا جارہا اور انہیں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ جات میں زیادہ تر بی پی ایل صارفین ہیں لیکن حد تو یہ ہے بی پی ایل صارفین کو اے پی ایل فہرست میں اور اے پی ایل صارفین کو بی پی ایل فہرست میں رکھا گیا ہے جو افسوسناک ہے ۔ان کاکہناتھاکہ کئی صارفین کے ابھی تک راشن کارڈ بھی نہیں بنے۔مقامی آبادی نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ علاقہ میں بقایا راشن فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے جب کشمیرعظمیٰ نے اے ڈی فوڈ سپلائی ریاسی ناصر احمد بٹ سے بات کی انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ کا راشن ٹی ایس او کے دفتر میں بھیج دیا جاتا ہے اور ان کے نوٹس میں اس طرح کی کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کریں گے۔
 
 

بھدرواہ سٹریٹ پلے فیسٹویل اختتام پذیر 

طاہر ندیم خان 
بھدرواہ //بھارتی فوج کی طرف سے جاری بھدرواہ سٹریٹ پلے فیسٹویل اپنے اختتام کو پہنچا۔ پیر کے روز تاریخی سیری بازار میں اختتامی تقریب ہوئی ۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں بھدرواہ کے سکولی طلباء نے شرکت کی ۔ان پروگراموں کا مقصد مقامی لوگوں کو سماجی برائیوں کے بارے میں بیدار کرنا اور ان ے خلاف جدوجہد کرنے کی تحریک دیناتھا۔آخری روز پی جی کالج کے طلباء نے قومی یکجہتی کے موضوع پر پروگرام پیش کیا ۔اس دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور دیگر موضوعات پر بھی پروگرام پیش کئے گئے ۔
 

کرشی وگیان کیندرا ڈوڈہ میں تربیتی پروگرام 

ڈوڈہ //کرشی وگیان کیندراڈوڈہ میں ’ایکسٹینشن پروگرام پلاننگ‘کے تحت ایک تربیتی پروگرام منعقد ہواجس دوران محکمہ زراعت کے عملے کو ضروری تربیت فراہم کی گئی ۔ پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر اے ایس چاڑک، ڈاکٹر نریندر پال اور ڈاکٹر جی این جھا نے کیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے مناسب منصوبہ بندی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ منصوبہ بندطریقوں سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ عملے کیلئے بہت ہی ضروری ہے کہ وہ معلومات اور جدید تکنیک کے بارے میں اپ ڈیٹ ہوں ۔
 

محکمہ جنگلات کی کارروائی 

بھدرواہ سے 2غیر قانونی مشینیں ضبط 

طاہر ندیم خان 
بھدرواہ //بھدرواہ میں محکمہ جنگلات نے ایک کارروائی کے دوران لکڑی کاٹنے والی دو غیر قانونی مشینیں ضبط کرلیں ۔ان مشینوں کے غیر قانونی طور پر کام کرنے کی اطلاع ملنے پرڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کی نگرانی اور رینج افسر شفقت خاقان ملک کی قیادت میں ایک ٹیم نے سنگلی گائوں میں دو مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے دو پلانر مشینیں ضبط کی گئی ہیں ۔شفقت ملک کے مطابق انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ عرصہ قبل غیر قانونی طور پر یہ مشینیں لگائی گئی ہیں جن کو استعمال بھی کیاجارہاہے جس پر یہ کارروائی کی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ مشینیں رفیق بٹ اور بشارت حسین سے ضبط ہوئی ہیں جو انہوں نے اپنے گھروں میں لگارکھی تھیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?