Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

شجرکاری مہم کتنی مؤثر ؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ’گرین جموں وکشمیر ‘کے تحت ریاستی گورنرستیہ پال ملک کی طرف سے ایک ہفتہ قبل شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے اور جسکے تحت جون 2020تک ریاست بھر میںمختلف اقسام کے 50لاکھ پیڑ پودے اگانے کا ہدف مقرر ہواہے ۔دنیا بھر کی طرح ریاست میں بھی بگڑتے ماحولیاتی توازن کودیکھتے ہوئے ایسی مہم کوقابل سراہنا اقدام سمجھاجاناچاہئے، لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رکھنے کی ضرور ت ہے کہ ماضی میں بھی ایسی کئی مہم چلیں اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی تاہم بدقسمتی سے ان سے کوئی ثمر آور نتائج برآمد نہیں ہوئے اور صرف اور صرف خزانہ عامرہ پر اضافی بوجھ ہی پڑ گیا۔ایسی کسی بھی مہم سے زیادہ اہم اگائے جانے والے پودوں کا تحفظ ہے جس کی طرف آج تک محکمہ جنگلات کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔عام طور پر یہ دیکھاجاتاہے کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے ہر سال بارشوں کے دوران بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جاتی ہے اورمحکمہ تعلیم و دیگر محکموں کے تعاون سے جگہ جگہ پودے اُگاکر ان کی تشہیر بھی کی جاتی ہے لیکن پھر ان پودوں کی طرف مڑ کر دیکھاتک نہیں جاتا جس کے نتیجہ میں یاتو انہیں بھیڑ بکریاں نوچ لیتی ہیں یاپھر کچھ عناصر زمین پر قبضہ کے مقصد سے ان نوزائدہ پیڑ پودوں کواُگنے سے قبل ہی اکھاڑ دیتے ہیں اور کچھ خشک سالی سے مرجھاجاتے ہیں ۔محکمہ جنگلات کی طرف سے بہت سی جگہوں پر نئے اینکلوژر بھی بنائے جاتے ہیں مگردیکھ ریکھ کا کوئی معقول نظام نہ ہونے کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ بعد ان کا نام و نشان مٹ جاتاہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست میں جنگلات مسلسل سکڑتے جارہے ہیں اور جنگل چوروں کی جانب سے سبز سونے کی بے دریغ طریقہ سے کٹائی کرکے ہزاروں کنال اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف قدرتی خوبصورتی متاثر ہوتی جارہی ہے بلکہ ماحولیاتی تواز ن بھی بگڑرہاہے اوراسی کا نتیجہ ہے کہ کبھی بارشیں وقت پر نہیں ہوتیں اور کبھی بے وقت بارشیں اس قدر شدید ہوتی ہیں کہ سیلابی صورتحال کا سامنا کرناپڑجاتاہے ۔اسی طرح سے برفباری بھی کبھی بے وقت اپنی سفید پرت بچھادیتی ہے اور گلیشئرمسلسل کم ہوتے جارہے ہیں ۔موسمی تغیرو تبدل بھی جنگلات کی کٹائی کا ہی نتیجہ ہے ۔ساتھ ہی کئی علاقوں میں پانی کی کمی کاسامنا بھی کرناپڑرہاہے اور بیشتر قدرتی آبی ذخائر خشک ہوچکے ہیں ۔ایسے حالات میں 50ہزار نئے پیڑ پودوں کی شجرکاری حالیہ برسوں کے دوران جنگلات کی بڑے پیمانے پر ہونیوالی کٹائی کی کچھ حد تک بھرپائی کرسکتی ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ممکن ہوسکتاہے جب محکمہ جنگلات کی طرف سے ان نئے پیڑ پودوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا اور اینکلوژروں کی مناسب دیکھ ریکھ کی جائے گی،نہیں تو یہ مہم بھی ماضی میں اس سمت میں چلائی جاچکی مہمات کی طرح ناکامی سے دوچار ہوگی اور طے شدہ ہدف کے مطابق کروڑوں روپے خرچ کرکے50لاکھ پیڑ پودے لگاتو دیئے جائیںگے مگر ایک سال بعد ہی ان میں سے کوئی کوئی بچا ہوگا۔یقینایہ مہم سود مند ہے لیکن اسے کامیاب بنانے کیلئے جہاں سرکاری سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہیں عوام کو بھی تعاون دیناہوگا۔امید کی جانی چاہئے کہ ماضی کے برعکس اس مرتبہ گورنر انتظامیہ ان نئے پیڑ پودوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کر ے گی اور انہیں تباہ ہونے کیلئے نہیں چھوڑ دیاجائے گااور متعلقہ حکام کو ان کے فرائض کے تئیں جوابدہ بنایاجائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?