سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈر اور سابق میونسپل کونسلر انجینئر ہلال صوفی ساکن حضرتبل کے برادرِ اکبر خواجہ گلزار احمد صوفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر پیر آفاق احمداور دیگر پارٹی عہدیداران نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے۔