سرینگر /وسطی ضلع گاندربل کے ڈار محلہ علاقے میں منگل کودریائے جہلم سے پولیس نے ایک شخص کی عدم شناخت لاش برآمد کی ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ متوفی نے کالے رنگ کا اپر اور سبز قمیض پہن رکھی ہے ۔
پولیس کے مطابق نعش کو پولیس کنٹرول روم کشمیر کے مردہ خانے میں شناخت کی خاطر رکھا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی اس عدم شناخت لاش کی پہچان کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس پوسٹ شادی پورہ گاندربل یا پھر پولیس کنٹرول روم کشمیر کے ٹول فری نمبر 100پر رابط قائم کرسکتا ہے۔