سرینگر /پولیس نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ پولیس نے ایک دکاندار، سمیر احمد آہنگر کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عاقب بشیر اور عاقب شالہ کے طور کی ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق 30جون شام 8بجکر 45منٹ پر جنگجوئوں نے آزاد گنج بارہ مولہ میں 28سالہ دکاندار سمیر یوسف آہنگر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اگر چہ اسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 112/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس بیان کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی خاطر اے ایس پی بارہ مولہ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ چنانچہ دوران تحقیقات پولیس نے عاقب بشیر اور عاقب شالہ ساکنان اولڈ ٹاون بارہ مولہ سے پوچھ گچھ کی جس دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد ہی دکاندار کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔
علاوہ ازیں پولیس نے (آلہ قتل (پستول جسے قتل کی اس واردات کو انجام دیا گیا کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان کا ایک اور ساتھی ،عزیر امین بھی دکاندار سمیر یوسف کے قتل میں شامل ہے،جس نے پولیس کے مطابق بعد میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی ۔