Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آدھار کی بنیاد پر راشن کی فراہمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 17, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سپریم کورٹ کی طرف سے آدھار کارڈ کو لازمی دستاویز قرار نہ دیئے جانے کے باوجود محکمہ خوراک، شہری رسدات وتقسیم کاری کی طرف سے راشن، کھانڈ اور تیل خاکی کی فراہمی کو آدھار کارڈ سے جوڑدیاگیاہے، جس سے بڑی تعداد میں غریب کنبہ جات سرکاری راشن سے محرو م ہوکر بھکمری کاشکار ہوتے جارہے ہیں ۔راشن کارڈوں کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنے اور آدھار کی بنیاد پر راشن کی فراہمی محکمہ میںشفافیت کیلئے کوئی برااقدام نہیں ہے لیکن یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ابھی تک سبھی لوگوں کے آدھار کارڈ نہیں بن پائے ہیں جو راشن سے بالکل محروم ہوسکتے ہیں ۔حال ہی میں راجوری کے کوٹرنکہ علاقے کے حکام نے لوگوں کو راشن کارڈ آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کی ہدایت جاری کی اور اب ان کنبہ جات کو راشن کی فراہمی روک دی گئی ہے جنہوں نے اپنے آدھار نمبرکا اندراج متعلقہ ڈیلر کے پاس نہیں کروایا۔کئی لوگ اس وجہ سے بھی آدھار اندراج کرانے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ ان کے ابھی تک آدھار کارڈ بنے ہی نہیں جبکہ بہت سے لوگ اس وقت مال مویشیوں کے ہمراہ بالائی علاقوں میں واقع بہکوں میں گئے ہوئے ہیں، وہ بھی راشن سے محروم ہورہے ہیں ۔تحصیل سپلائی افسر کوٹرنکہ کے مطابق کوٹرنکہ میں لگ بھگ 40فیصد لوگوں کے آدھار کارڈ بنے ہی نہیں ہیں اور آدھار بنانے والی ایجنسیاں اپنی ذمہ داریاں پورا نہیں کرپائی ہیں۔علاقے کے 40فیصد لوگوں کے آدھار کارڈ نہ بن پانے سے  اس بات کا اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ کتنی بڑی آبادی کوراشن ، تیل خاکی اور کھانڈسے محروم رکھاجارہاہے۔یہ صرف کوٹرنکہ کا ہی حال نہیں بلکہ ریاست بھر میں ایسی ہی صورتحال درپیش ہے اور ہر ایک علاقے میں سبھی لوگوں کے آدھار کارڈ نہیں بن پائے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم قیمتوں پر سرکاری راشن کی فراہمی غریب گھرانوں کو ہی ہوتی ہے اور ان کو راشن و دیگر اشیاء سے محروم رکھ کر بھکمری کاشکار بنایاجارہاہے ۔محکمہ امور صارفین کاآدھار اندراج کی بنیاد پر راشن کی فراہمی کا فیصلہ اپنی جگہ درست ہوسکتاہے لیکن ایسے وقت میں اس کے اطلاق کا کوئی جواز نہیں بنتا ،جب بہت بڑی آبادی آدھار کارڈ سے ہی محروم ہو ۔سب سے پہلے سبھی لوگوں کے آدھار کارڈ بنانے کو یقینی بناناچاہئے تھاجس کے بعد ایسے احکامات پر عمل درآمد کیاجاسکتاہے مگر نہ جانے حکام سب کچھ جاننے کے باوجود بھی کیوں بے تکے فیصلوں پر عمل پیرا ہیں ۔آدھار کارڈ بنوانے کے معاملے میں بھی ایک نہیں بلکہ کئی طرح کی پریشانیاں درپیش ہیں ۔ پہلے پہل تو ٹیمیںہر ایک علاقے میں پہنچ کر یہ کارڈ بناتی تھیں لیکن اس کے بعد تحصیل سطح پر کارڈ بننے کا سلسلہ شروع ہوا اور اب کہیں کہیں آدھار بنانے کا عملہ ہی موجو دنہیں ہے ۔اتنا ہی نہیں بلکہ پہاڑی علاقوں میں کبھی انٹرنیٹ خدمات متاثر ہوتی ہیں تو کبھی بجلی کی سپلائی ہی منقطع رہتی ہے جس کے باعث آدھار کارڈ بنوانے والوں کو بار بار چکر کاٹنے پڑجاتے ہیں اورپھر کارڈ جاری ہونے میں بھی کئی کئی مہینے انتظار کرناپڑتاہے ۔سرکاری راشن اور دیگر اشیاء کافائدہ مستحقین کو ہی ملناچاہئے لیکن اس سمت میں لئے جانے والے فیصلوں کے وقت لوازمات کی دستیابی کا خیال رکھا جانا بھی ضروری ہے  ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آدھا رکارڈ سے محروم کنبوں کو ان کے آدھار اندراج تک پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی راشن اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں اوران کاراشن بند کرکے انہیں فاقہ کشی کاشکار نہ بنایاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?