سرینگر/جاری امرناتھ یاترا کے دوران پہلے پندرواڑے کے دوران گپھا میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد کے سلسلے میں چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ پہلے پندرہ روز کے دوران دو لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے امر ناتھ گپھا میں درشن کرلئے ہیں جو گذشتہ چار سال میں اس عرصہ کے دوران درشن کرنے والوں کی تعداد کا ایک ریکارڈ ہے۔
حکام نے کہا کہ گذشتہ روز4584یاتریوں نے گپھا میں درشن کرلئے جس کے بعد یکم جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک 2,05.083یاتریوں نے درشن کرلئے اور پہلے پندرہ روز کے دوران درشن کرنے والوں کی یہ تعداد گذشتہ چار سال میں سب سے زیادہ ہے۔
دریں اثناء آج صبح مزید1,972یاتری جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔