سرینگر/پولیس کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بڈگام پولیس نے "بد نام زمانہ" منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے سبدن چوک بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی کار کو روک کر اس میں سوار بلال احمد بٹ ولد عبدالرحمن بٹ ساکنہ حیدر پورہ کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 18.5گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔
پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 219/2019کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔