سرینگر/ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ9زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی سخی میدان میلے کی طرف جاتے ہوئے جونہی سلونی اُچڈ نامی گائوں کے پاس پہنچی تو اُس کو حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا جہاں سے چار شدید زخمیوں کو راجوری کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔