اوڑی/ شمالی قصبہ اوڑی کے سلام آباد علاقے میں جمعہ کو محکمہ این ایچ پی سی(دوم)کے دو ملازمین آورہ کتوں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔
معلوم ہوا ہے کہ جب یہ ملازمین سلام آباد اوڑی میں این ایچ پی سی پاور پرجیکٹ میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے تو اسی اثناء میں آوارہ کتوں کے ایک جھنڈنے ان پر حملہ کر کے اُنہیں زخمی کر دیا ۔
زخمی ملازمین کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا ہے جہا ں پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعدروانہ کیا گیا ۔
مذکورہ زخمی افراد کی شناخت مشتاق احمد بابا ساکنہ ترال اور الطاف احمد آوان ساکنہ سلام آباد اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قصبہ اوڑی کے ایک علاقے میں آوارہ کتوں نے 3 خواتین اور 3 طلبہ سمیت 18 افراد کو زخمی کیا تھا۔
آوارہ کتوں کے لوگوں پرمسلسل حملوں سے اُوڑی اور ملحقہ علاقوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔