سرینگر/پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ گاندربل پولیس نے واری پورہ صفا پورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران محمد ابراہیم بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکنہ واری پورہ صفا پورہ کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 19کوڈین بوتلیں برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔
بیان کے مطابق پولیس نے مذکورہ منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف صفا پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔