سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں سنیچر کو ایک45سالہ شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نظام الدین خان ولد تاج محمد خان ساکنہ چونٹ واڑ ،پنز گام کی لاش آج صبح شیو ناڑ علاقے میں بر آمد کی گئی۔
مہلوک شہری پیشے سے ایک کسان تھا اور اُس کی لاش کو قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔