سرینگر/ حکام نے سنیچر کو کہا کہ اس سال جاری امر ناتھ یاترا کے دوران اب تک گذشتہ19دنوں کے دوران2.38لاکھ یاتریوں نے گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔
اس سال کی امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔
حکام کے مطابق آج مزید4,094یاتری جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ یاترا روایتی پہلگام روٹ اور بالہ تل سے کی جاتی ہے اور دونوں طرف سے جانے والے یاتریوں کے لئے حفاظت کے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں۔