سرینگر/ضلع رامبن میں سنیچر کو سڑک کے حادثے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اُکھرال تحصیل میں اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی شراوادھار یاترا سے لوٹ رہی تھی اور جونہی یہ بنجونی کے مقام پر پہنچی تو یہ لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 50سالہ سرجیت سنگھ اور اس کی بیوی کوشلیا دیوی، ساکنان کوٹ پوگل کو زخمی حالت میں پبلک ہیلتھ سینٹر اُکھرال پہنچایا گیا جہاں اُنہیں مردہ قرار دیا گیا۔
اس حادثے میں ڈرائیور سمیت مزید چار افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں رامبن کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔