سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹی آر سی گراونڈ میں 4 میچ اور پولو گراونڈ میں 6میچ کھیلے گئے ۔ٹی آر سی گراونڈ پر بچھائے گئے مصنوعی ٹرف پرپہلا میچ رحیم گرینس فٹبال کلب اور جہلم سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ رحیم گرینس فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے جیت درج کی۔دوسرے میچ میں لون سٹار فٹبال کلب اور جہانگیر سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں لون سٹار فٹ بال کلب نے جہانگیر سپورٹس کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔تیسرا میچ جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ الیون اور رئیل کشمیر انڈر 18 فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔رئیل کشمیر انڈر 18 فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت درج کرلی۔چوتھا میچ جموں وکشمیر پاور ڈیولمپنٹ کارپوریشن الیون اور رئیل کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم میچ کے پہلے حصے میں کسی بھی ٹیم کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔دوسرے حصے میں جے کی پی ڈی سی الیون کے کھلاڑی محمد انعام نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔جواب میں رئیل کشمیر فٹبال کلب نے میچ کے آخری مرحلے میں زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے گول کرکے میچ میں واپسی کرتے ہوئے میچ کو برابری پر ختم کردیا۔ادھر پولو گراونڈ میں 6میچ کھیلے گئے جس میں پہلا میچ سینئر قمرواری فٹبال کلب اور ریڈ پورہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں سینئر قمرواری فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت درج کی۔دوسرے میچ میں کشمیر یونایئڈڑ فٹبال کلب نے رنگریٹ فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔تیسرا میچ سرینگر سٹی یونایئڈ فٹبال کلب اور علمدار سپورٹس گوپال پورہ کے درمیان کھیلا گیا جو برابری پر ختم ہوا۔ چوتھا میچ میں ویلی یونایئڈڑ فٹبال کلب نے نارتھ فٹبال کلب پر دو گولوںسے جیت درج کی۔پانچویں میچ میں شریف آباد فٹبال کلب نے نیشنل ڈلگیٹ فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی ۔چھٹے میچ میں زبرون ہاکس فٹبال کلب نے مجید باغ فٹبال کلب کو3 گولوں سے ہرایا۔