سرینگر// سابق وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری نے نوجوانوں پر خود روز گار پر توجہ دینے پر زور دیا ہے ۔رامباغ میں کل ’ملک سائمہ‘ نامی فیشن ڈئزائین سٹور کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے پیچھے پیچھے بھاگنے کے بجائے خود روزگار کے مواقعو ں پر توجہ دینے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں سرکار نوکریوں کا حصول ایک سماجی کشیدگی بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے نوجوانوں کو مختلف مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد جنم سے کار و بار کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے ہیں بلکہ وہ کارو بار کا پیشہ اختیار کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر کئی کار وباری شخصیات کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے جنہوں نے ملک سائمہ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔