سرینگر//رائل اسپرنگ گالف کورس میں یہا ں کلینڈرآف ٹورنامنٹس 2019کا تیسراٹورنامنٹ 24جولائی کوشروع ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں رائل اسپرنگ گالف کورس کے ممبران حصہ لے سکتے ہیں ۔ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں کل15میچ 4روز کے اندر کھیلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ27جولائی کو منعقد ہوگا۔ٹورنامنٹ میں تمام معروف گالف پلیئر حصہ لے رہے ہیں۔