سرینگر /پولیس کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جنگجوئوں کے دو ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیا۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد سلیم گوجر بنیاولد عبدالعزیز ساکنہ بانڈی پورہ اورمحمد اقبال کھٹانہ ولد محمد اسماعیل ساکنہ راجوری کے بطور کی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لئے گئے مذکورہ جنگجوئوں کے اعانت کار دراندازی کے دوران محفوظ راہداری فراہم کرنے کی خاطر جنگجوئوں کی ہر سطح پر مدد و معاونت فراہم کیا کرتے تھے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔