سرینگر/ 26جولائی: جے اینڈ کے بینک جو کہ سٹیٹ لیول بنکرس کمیٹی کا کنوینر ہے نے بلاک سطحوں پر متواتر چار میٹنگوں کا انعقاد جے کے بینک زونل آفسوں میںکیا گیا جن کا مقصد جون 2019تک سرکاری سپانسڑڈ اسکیموں کی عمل آوری اور فائنانشل انکلوجن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ جن بلاکوں میں ان میٹنگوں کا انعقاد ہوا وہ ہیں: ہارون، کھنموہ، قمر واری اور سرینگر۔ میٹنگوں میں متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر س اساباہ خان، محمد اکبر، لیڈ ڈسٹرک آفیسر آر بی آئی وکرم دھندا، متعلقہ بینک شاخوں کے برانچ منیجر اور دیگر کئی سرکاری افسراں نے شرکت کی۔ہر برانچ کے ٹارگیٹ میں سے متذکرہ بلاکوں میں 236 کروڑ، 206کروڑ، 379کروڑ اور 542 کروڑ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر محمد مظفر وانی نے بینکوں اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ اُن رکاوٹوں کو دور کریں جن کی وجہ سے عوامی مفاد اسکیمیں ضرورتمندوں سے دور ہیں۔ بینکوں پر زور دیا گیا کہ ترجیحی سیکٹروں میں 60فی صد قرضوں کا ہونا ضروری ہے اور اس تناسب کو عبور کرنا ہر ایک ادارے کی ترجیحات میں ہونا چاہئے۔