سرینگر/سرینگر۔ لیہ شاہراہ سنیچر کو تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند رہی۔
ٹریفک پولیس ذرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ شدید بارش ہونے کے نتیجے میں زوجیلا کے مندر موڈ پر بادل پھٹنے سے بھاری پسیاں گرآئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے اہلکارسڑک سے پسیاں ہٹانے میں شدو مد سے کام کررہاہیں لیکن موسم ناسازگار ہونے کی وجہ سے اُنہیں کام کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دراس اور سونہ مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔