سرینگر/پولیس کی طرف سے سوموار کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بڈگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔
بیان کے مطابق پولیس نے چرار شریف کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران محمد ایوب میر ولد عبدالغنی میر ساکنہ تراجہ بل چرار شریف کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 7سو گرام چرس برآمد ہوا۔
پولیس ٹیم نے موقع پر ہی منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف چرار شریف پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔