بارہمولہ //شیری بارہمولہ میں جموں کشمیر بنک کا اے ٹی ایم گزشتہ چار روز سے بیکار پڑی ہے جس کے نتیجے میں تاجروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شیری بیوپار منڈل کے جنرل سیکریٹری باسط احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ انہیں اے ٹی ایم کی خرابی کی وجہ سے تاجروں اور مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ اس سلسلے میں متعلقہ بنک برانچ منیجر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ دراصل اے ٹی ایم میں کچھ تکنیکی خرابی آئی ہے اور اُمید ہے کہ ایک یا دو دن میں بحال کیا جائے گا۔