سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے بدھ کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کا تبادلہ کیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی عمل میں لائی جس کا بھارتی افواج نے زور دار جواب دیتے ہوئے اُنہیں شدید جانی نقصان سے دوچار کیا۔
کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا جہاں کشیدگی بنی ہوئی ہے۔
اس سے قبل گذشتہ روزضلع پونچھ میں دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر ایک نوزائد بچہ اور ایک فوجی اہلکارجاں بحق ہوگئے۔