سرینگر// وادی میں7ماہ بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب اچانک4جی رفتار سے انٹرنیٹ بحال ہونے سے صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم اس خوشی کا دورانیہ محض کچھ وقت کےلئے ہی تھا۔کئی صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا جاکہ اتوار کی شب 12بجکر 30منٹ پر اچانک تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال ہوئیں جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہیں ۔ تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات بحال ہونے کے ساتھ ہی وادی کے موبائیل صارفین کو سوشل میڈیا وئب سائٹس تک بھی با آسانی رسائی حاصل ہوئی اور بغیر کسی وی پی این کے تمام سماجی رابطہ گاہوں تک صارفین رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ گھنٹوں بعد ہی تیز رفتار انٹر نیٹ رفتار پر دوبارہ بریک لگی ۔