جموں//پشو ، بھیڑ پالن او رماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے تمام متعلقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ پشو و بھیڑ پالن محکموں سے متعلق اِلتوا¿میں پڑے پروجیکٹوں کو اِس سال مارچ مہینے کے اِختتام سے قبل مکمل کریں۔ڈاکٹر سامون نے اِن باتوں کا اِظہار ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جو ان پروجیکٹوں کے تحت جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔میٹنگ میں پشو و بھیڑ پالن محکموں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔ ان کے علاوہ چیف اینمل ہسبنڈری افسران اور چیف شیپ ہسبنڈری افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔تعمیراتِ عامہ اورصحت عامہ محکموں و دیگر عمل آوری ایجنسیوں کے انجینئران بھی موجو دتھے۔ڈاکٹر سامون نے عمل آوری ایجنسیوں اور محکموں پر زرو دیا کہ وہ مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لائیں اور مقررہ معیاد کے اندر ان کی تکمیل یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اُن مقامات پر بذاتِ خود دورہ کریں جہاں اِن پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پشو و بھیڑ پالن محکموں کے 44پروجیکٹوں میں سے 4پروجیکٹ ای ایس وی ایچ ڈی کے تحت مکمل اور13پروجیکٹوں کے لئے رقومات واگزار کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اِلتوا¿ میں پڑے پروجیکٹوں میں صوبہ کشمیر کے پشو پالن محکمہ کے 9 ،بھیڑ پالن محکمہ کے 8اور جموں صوبے کے 15پروجیکٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ماہی پروری کے تین پروجیکٹ بھی اِن پروجیکٹوں میں شامل ہیں۔