بارہمولہ //نارواو بارہمولہ میں براڈبینڈ سروس بحال نہ ہونے کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فتح گڈھ بارہمولہ میں قائم بی ایس این ایل ایکسچینج سے وابستہ صارفین کیلئے ابھی تک براڈبینڈ سہولیات شروع نہیں کی گئی ہیں ۔ بیوپارمنڈل شیری کے جنرل سیکریٹری باسط احمد لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ براڈ بینڈخدمات دستیاب نہ ہونے سے تاجروں کا کارو بار بے حد متاثر ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر اس مسئلہ کو کئی بار بی ایس این ایل حکام کی نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔