کراچی // پاکستان میں پی ایس ایل پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں کیونکہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ12مارچ سے شروع ہوا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں دوسرے مرحلے مٰن کھیلے جانے والے سبھی میچز شائقین کے بغیر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات اور روز اسکے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت عام لوگوں کو وائرس میں مبتلا کرنے کا رسک نہیں لے سکتی لہٰذا یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے جو بھی باقی میچز ہونگے وہ شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے 4شہروں میں پی ایس ایل میچز کھیلے جارہے ہیں جس کا آغاز 20فروری سے ہوا ہے اور فائنل میچ 22مارچ کو کراچی میں کھیلا جانا تھا۔کراچی میں 5میچز کھیلے جانے تھے جو اب بغیر شائقین کے ہونگے۔