جموں// کوروناوائرس کی روکتھام کیلئے نامزد نوڈل آفسیرڈاکٹر شفقت خان کو جموں کشمیر انتظامیہ نے معطل کردیا ہے ۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک ٹویٹر پوسٹ شیئرکیاگیا جس میں کہاگیا کہ ڈاکٹر خان کو فرائض سے غفلت برتنے کی پاداش میں فوری طور معطل کیاجاتا ہے۔بعد ازاں عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے باضابطہ ایک حکم نامہ جاری کیاگیا جس میں کہاگیا کہ ’’اس کے کنڈکٹ کی انکوائری مکمل ہونے تک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شفقت خان کو جموں وکشمیر سروس رولز 1956کے رول 31کے تحت فوری طور معطل کیاجاتا ہے اور معطلی کی مدت کے دوران موصوف افسر ضلع مجسٹریٹ دفتر کٹھوعہ یا چیف میڈیکل افسر کٹھوعہ کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے‘‘۔