سرینگر// پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدراورسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی دخترالتجا مفتی نے کورنا وائرس کے پیش نظر جموںوکشمیر میں 4g انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس بیماری کی روکتھام کی خاطر بیداری ضروری ہے لہذا اس کے پیش نظر 4جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی ناگزیر ہے۔یو پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ کورنا وائرس کی روکتھام اور بیداری کی خاطر حکومت کو فوری طورپر جموںوکشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ اہم معلومات ایک دوسرے تک پہنچانے کی خاطر انٹرنیٹ بہترین ذریعہ ہے ،لہذا حکومت کو اس بارے میں غور کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ اگر چہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے یوٹی میں ٹو جی سروس کو بحال کیا ہے تاہم اُس کی رفتار2 جی سے کم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو دقتیں پیش آرہی ہیں۔