شوپیان//صوبہ جموںکے پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سال بے تحاشہ برفباری ہونے کی وجہ سڑک پر ہیر پورہ علاقے میں 4 فٹ برف جمع ہے، جبکہ دبجن علاقے میں 6 اور پیر کی گلی میں 9 فٹ برف جمع ہے۔ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے مغل روڈ کا دورہ کرکے یہاں برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شوپیان سے پیر کی گلی تک راستہ جلدہی صاف کیا جائے گا اور جلد ہی روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کردی جائے گی۔