سرینگر//کورو ناوائرس کے پھیلائو کے پیش نظرایک طرف لوگوں کو پبلک مقامات سے دو ررہنے اور طالب علموں کو ای کلاسز کا سہارا لینے کیلئے کہا جارہا ہے تو دوسری طرف وادی میں 4جی انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے جس کے نتیجے میں ای بینکنگ اور طالب علموں کیلئے ای کلاسز میں شامل ہونے میں سنگین مشکلات پیش آرہی ہیں۔انتظامیہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ عوامی مقامات، جیسے بینکوں میں نہ جاکر ای بینکنگ کا سہارا لیا جائے تاہم وادی میں 4جی انٹرنیٹ سروس کی عدم موجودگی کے باعث بینک لین دین میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تیز رفتار انٹر نیٹ سروس نہ ہونے کی بنا پرطالب علم بھی ای کلاسز سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں، حالانکہ طالبان علم کی سہلویت کیلئے ایسی کلاسز بھارت کے ہر علاقے میں شروع کی گئی ہیں۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی میں 4جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی عمل میں لاکر کرو ناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے عملی اقدامات کرے۔