جموں//چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈکے بینک آر کے چبر نے کووڈ۔19 کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات میں مزید استحکام لانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کے لئے پانچ کروڑ روپے کی عطیہ کی چیک پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بینک کے سی ایم ڈی سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے مالی پیکیج کے مطابق جندن دھن ہولڈورں میں اوور ڈافٹ واگزار کریں ۔ اس کے علاوہ ٹرم قرضوں کی ادائیگی پر تین ماہ طویل مورا ٹوریم سے متعلق آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطو ط پر عمل کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سی ایم ڈی سے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کے مد نظر مؤثر طریقہ کار تشکیل دیں اور عام لوگوں کو حکومت کی سکیموں اور امدادی پیکیجوں کے بارے میں بیداری فراہم کریں ۔