سرینگر// انسانی حقوق کیلئے سرگرم’ گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن‘ نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں 4جی انٹر نیٹ سروس جلد از جلد بحا ل کی جائے ۔ تنظیم نے اپنے خط میں لکھا ہے’’ حکومت نے 4جی انٹرنیٹ سروس معطل رکھ کر لوگوں کی صحت شدید خطرے میںڈالی ہے اور سکولی بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثرہو رہی ہے‘‘ ۔ وادی کشمیر میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی مسلسل معطلی کو لیکر حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جلد از جلد تیز رفتار انٹر نیٹ سروس بحال کی جائے ۔ گروپ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ کشمیر 4Gانٹر نیٹ سروس پر پابندی سے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے آگاہی بھی متاثر ہورہی ہے ۔