سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے 31مارچ کو بینک کی اعلیٰ انتظامیہ میںشامل اورپریذیڈنٹ عہدے پر تعینات محمد مقبول لون کونوکری سے سبکدوشی پر گرمجوشی کے ساتھ رخصت کیا۔ اُن کابینکنگ کیرئیرتین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط رہاجس دوران انہوں نے کئی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کام کیا ۔ محمد مقبول لون کورخصت کرتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کہا کہ اس ادارے کے تئیں اُنکا رول قابل سراہنا ہے اور جس اصول پسندی و ایمانداری کے ساتھ انہوں نے بینک میں اپنی خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔موصوف نے کئی اہم عہدوں پر اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دئے ہیں اور نوکری سے سبکدوشی کے وقت وہ بینک کے افرادی قوت اورانسانی وسائل محکمہ کے انچارج تھے۔