Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کورونا کا اندھیرا دور کرناہے، زنجیر توڑنی ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 4, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے مقابلے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں عوام سے ملے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے تمام ملک کے باشندوں کو آئندہ اتوار پانچ اپریل کی رات نو بجے اپنے گھر کی روشنی بند کر کے گھر کے دروازے اور بالا خانہ پر 9 منٹ تک موم بتی جلا کر کورونا کی تاریکی سے لڑنے کی اپیل کی ہے ۔ مودی نے جمعہ کی صبح نو بجے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ اپیل کی ۔ کورونا سے مقابلے کیلئے ان کا قوم کے نام یہ تیسرا پیغام تھا ۔ مودی نے کہا کہ کورونا وائرس بحران اور لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ ہمارے غریب بھائی بہن متاثر ہوئے ہیں ۔ انہیں مایوسی سے امید کی طرف لے جانا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا‘‘ اس بحران سے جو تاریکی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ، اسے ختم کر کے ہمیں روشنی اور اعتماد کی جانب بڑھنا ہے ۔ کورونا کی تاریکی کے بحران کو شکست دینے کیلئے ، ہمیں روشنی کا جلال چاروں سوں پھیلانا ہے ۔ ہمیں 130 کروڑ ملک کے باشندوں کی ‘ مہا شکتی کا جاگرن ’ کرنا ہے ۔ لہٰذا اس اتوار یعنی پانچ اپریل کو ہم سب کو مل کر کورونا وائرس بحران کی تاریکی کو چیلنج کرنا ہے ، اسے روشنی کی طاقت کا تعارف کرانا ہے ۔ انھوں نے کہا‘‘ 130 کروڑ ملک کے باشندوں کے عزم کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے ۔ پانچ اپریل کو رات نو بجے میں آپ سب کے نو منٹ چاہتا ہوں ۔ پانچ اپریل کو رات نو بجے ، گھر کی تمام لائیٹیں بند کر کے ، گھر کے دروازے پر یا بالکنی میں کھڑے رہ کر نو منٹ کے لئے موم بتی، دیا ، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ جلائیں ۔ مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج جب ملک کے کروڑوں لوگ گھروں میں ہیں، تب کسی کو بھی لگ سکتا ہے کہ وہ اکیلا کیا کرے گا ۔ کچھ لوگ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اتنی بڑی جنگ کو، وہ اکیلے کس طرح لڑ پائیں گے ۔ یہ سوال بھی ذہن میں آتے ہوں گے کہ ایسے کتنے دن اور کاٹنے پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا‘‘  لاک ڈاؤن کا وقت ضرور ہے ، ہم اپنے اپنے گھروں میں ضرور ہیں، لیکن ہم میں سے کوئی اکیلا نہیں ہے ۔ 130 کروڑ باشندوں کی اجتماعی طاقت ہر شخص کے ساتھ ہے ، ہر شخص کی حمایت ہے ۔ وقت وقت پر ہم وطنوں کی اس اجتماعی طاقت کی پختگی ، اس کی عظمت اور جذبے کا احساس کرنا ضروری ہے ’’ ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پھیلی تاریکی کے درمیان ہمیں مسلسل روشنی کی طرف جانا ہے ۔ جو اس کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہمارے غریب بھائی بہن انہیں مایوسی سے امید کی طرح لے کر جانا ہے ۔انہوں نے کہا‘‘ اس کورونا بحران سے جو تاریکی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ، اسے ختم کر کے ہمیں روشنی اور اعتماد کی جانب بڑھنا ہے ۔ اس کورونا بحران کو شکست دینے کے لئے ہمیں روشنی کو چار سوں پھیلانا ہے اور اس وجہ سے اس اتوار کو ہم سب کو مل کر کورونا کے بحران کی تاریکی کو چیلنج کرنا ہے اور اسے روشنی کی طاقت کا تعارف کرانا ہے ۔ مودی نے کہا کہ اس روشنی میں اپنے دل میں یہ عزم کریں کہ ہم اکیلے نہیں ہیں، کوئی بھی اکیلا نہیں ہے ۔ 130 کروڑ ملک کے باشندے ایک ہی عز م کے ساتھ پرعزم ہیں ۔ انہوں نے اس میں‘ سوشل ڈسٹنس ’ کی لکشمن ریکھا کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے دوران کسی کو بھی، کہیں پر بھی جمع نہیں ہونا ہے ۔ راستوں میں، گلیوں یا محلوں میں نہیں جانا ہے ، اپنے گھر کے دروازے یا بالا خانہ سے ہی اسے کرنا ہے ۔ سوشل ڈسٹنسنگ کو کسی بھی حالت میں توڑنا نہیں ہے ۔ کورونا کی زنجیر توڑنے کا یہی‘ رام بان’ علاج ہے ۔انہوں نے کہا‘‘پانچ اپریل کو رات نو بجے کچھ لمحے اکیلے بیٹھ کر، مادرِ وطن کی یاد کیجیے ، 130 کروڑ ہم وطنوں کے چہرے کا تصور کیجئے ، 130 کروڑ ہم وطنوں کی اس اجتماعیت ، اس‘ مہا شکتی’ کا احساس کریں ۔ یہ ہمیں بحران کی اس گھڑی سے لڑنے کی طاقت اور جیتنے کا اعتماد دے گی ’’ ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025
صفحہ اول

متاثرین اور حامیوں کیلئے ایک ہی پیمانہ نہیں ملی ٹینٹوں کیخلاف پابندیاں لگائی جائیں:پی ایم مودی

July 7, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ ۔ 2ملزمین کی مزید10دن کی ریمانڈ

July 7, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?