سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے ماگام قصبہ میں پیر کے روز بیسیوں ایسے والدین نے خاموش احتجاج کیا جن کے بچوں نے جیسلمیر راجستھان میں اپنی قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے لیکن اُنہیں واپس نہیں لیا جارہا ہے۔
مذکورہ والدین نے کہا کہ اُن کے بچے تہران میں زیر تعلیم تھے اور موجودہ طبی ایمرجنسی کی وجہ سے اُنہیں15مارچ کو وہاں سے واپس لاکر راجستھان میں قرنطین کیلئے لیجایا گیا۔مذکورہ سبھی نوجوانوں نے اب قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے۔
احتجاجی والدین نے کہا”ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو راجستھان سے گھر لایا جائے، اُنہوں نے اگر چہ قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے پھر بھی ہم اُنہیں ہوم قرنطین میں رکھیں گے مگر اُنہیں واپس لایا جانا چاہئے“۔
مذکورہ طالب علموں کی تعداد120ہے جنہیں15مارچ کو تہران سے لایا گیا تھا۔