سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلائ15مزید کیس سامنے آگئے۔سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے6کیس جموں صوبے میں جبکہ9کیس کشمیر صوبے میں سامنے آگئے ۔
روہت کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”جموں کشمیر میں اب کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد125ہوگئی ہے، 118کیس ایکٹیو ہیں، جن میں جموں میں25اور کشمیر میں94کیس شامل ہیں، آج کشمیر میں9کیس سامنے آگئے اورجموں میں6 “۔
دریں اثناءحکام نے آج ہی سرینگر کے لالبازار اور عید گاہ علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کے باہر یا اندر جانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ اقدام مذکورہ علاقوںمیں مہلک کورونا وائرس کے کئی کیس سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔