سرینگر//جنگجوﺅں کے ایک حملے میں منگل کو جنوبی کشمیر کے بجبہارہ قصبے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار،شیو لال نیتم جنگجوﺅں کی طرف سے پھینکے گئے گرینیڈ کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔