بڈگام// ضلع بڈگام میںایک دوشیزہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروائرل کرنے پر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کیس درج کرلیا۔ بیروہ کے سونہ پاہ علاقے کی 21 سالہ دوشیزہ چندی گڑھ سے اپنے گھر پہنچی اوربخار میں مبتلا ہونے کے بعد سب ضلع ہسپتال میں کوروناوائرس سے متعلق نمونے منفی پائے گئے۔ اس لڑکی کے نمونے منفی پائے جانے کے ایک دن بعد فیس بک پرایک غلط خبر شائع ہوئی کہ اُسے مثبت پایا گیا۔ مذکورہ لڑکی کے گھروالوںنے اس سلسلے میںتھانہ بیروہ سے رجوع کیااور یہ غلط خبر شائع کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نامی ایک نوجوان نے فیس بک پر یہ افواہ پھیلائی جس کے پیش نظر 505 اور188 دفعات کے تحت اُس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر82/2020درج کیا گیا۔کے این ٹی