سرینگر//جموں و کشمیرمیں بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید22 مریضوں کی تشخیصی رپورٹ مثبت آگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے22مریضوں میں سے18کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 4کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔اس طرح مہلک وائرس کے مریضوں کی کل تعداد300تک پہنچ گئی ہے جن میں 54جموں جبکہ 246افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔
ریاستی سرکار کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ آج جموں کشمیر میں نئے22کورونا مریضوں کا اضافہ ہوگیا
قابل ذکر ہے کہ مہلک کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں دوسرے مرحلے کا لاک ڈاﺅن جاری ہے۔