نئی دہلی//انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(آئی اے ٹی اے )نے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ہوائی مسافر ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو 314 ارب ڈالر کے ریونیو کا نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے ۔آئی اے ٹی اے نے اپنے پچھلے اندازے میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہوائی مسافروں پر تین مہینے اور سخت پابندی جاری رہتی ہے تو اس سال مسافروں کی میں 48فیصد کی کمی درج کی جائے گی۔اس سے 314 ارب ڈالر یعنی 55 فیصد کی آمدنی کا نقصان ہوگا۔آئی اے ٹی اے نے اس سے پہلے 24مارچ کو جاری اندازے میں 252ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ظاہرکیاتھا۔اسو سی ایشن کے ڈٓائریکٹر جنرل الیگزینڈرڈی جونییک نے کہا‘‘طیارہ صنعت کے حالات ہر روز مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔جس حد تک یہ بحران پھیل چکا ہے ،وہاں سے اچانک بہتری کی امید نہیں ہے ۔حقیقت میں رفتہ رفتہ بہتری ہوگی۔بین الاقوامی ہوائی سروس سے جلد ہی گھریلو شعبوں میں رفتار آئے گی۔’’آئی اے ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق،ایشیا -بحرالکاہل خطے میں سب سے زیادہ 113ارب ڈالر کی آمدنی کا نقصان ہوگا۔یہاں مسافر ٹرانسپورٹ میں 50فیصد کی کمی رہے گی۔یورپ میں مسافر ٹرانسپورٹ 55فیصد اور ریونیو 89 ارب ڈالر ،شمالی امریکہ میں مسافر ٹرانسپورٹ اور ریونیو 64ارب ڈالر ،مغربی ایشیا میں یہ 51فیصد اور ریونیو 24ارب ڈالر،لاطینی امریکہ میں 49فیصد اور ریونیو 18ارب ڈالر اور افریقہ میں 51 فیصد اور ریونیو چھ ارب ڈالر کم ہوگا۔یواین آئی