سرینگر//شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ۔گریز روڑ پر جمعہ کے روز چار ماہ بعد گاڑیوں کی نقل و حمل بحال ہوئی۔
چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل11672فٹ اُونچائی پر واقع گریز وادی گذشتہ برس ماہ دسمبر میں بھاری برفباری سے کٹ کر رہ گئی تھی۔
شاہراﺅں کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار ادارے بارڈر روڑس آرگنازیشن حکام کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز روڑ پر تراگہ بل اور کنزلون کے درمیان برف ہٹانے کا کام2مارچ کو شروع کیا گیا تھا جس کے دوران بے حد موسمی مشکلات کا سامنا رہا۔اس علاقے میں اوسطاً15فٹ کی برف جمع تھی جبکہ بعض مقامات پر یہ ریکارڈ35فٹ بھی تھی۔
حکام کے مطابق کووڈ19سے پیدا صورتحال کے باوجود بارڈر روڑس آرگنائزیشن نے 86کلو میٹر لمبے اس روڑ کو قابل آمد و رفت بنانے کا کام جاری رکھا۔
یہ روڑ گریز وادی کیلئے لائف لائن کا کام دیتی ہے اور اس کے کھلنے سے مقامی آبادی کو بے شک راحت نصیب ہوگی۔