اوڑی//رواں ماہ کی 8تاریخ کو شمالی کشمیر کے بونیار علاقے میں سڑک حادثے کے دوران زخمی فاریسٹ گارڈ ہفتے کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اس حادثے کے دوران دو فاریسٹ گارڈ زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک ، عرفان احمد شاہ ،کی موت پہلے ہی واقعہ ہوئی تھی اور دوسرا، غلام محمد درزی ساکن نادی ہل رفیع آبادگذشتہ 12 دن سے بےہوشی کی حالت میں رہنے کے بعد آج صبح صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ سرینگر میں انتقال کرگیا۔
یہ حادثہ بونیار میں اُس وقت پیش آیا تھا جب دونوں ایک سکوٹر پر سوار ڈیوٹی پر جارہے تھے۔اس دوران سکوٹر قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں عرفان ساکن جانباز پورہ بارہمولہ اور غلام محمد زخمی ہوگئے۔ عرفان حادثے کے اگلے روز جاں بحق ہوگیا جبکہ درزی صورہ میں زیر علاج تھا۔