سرینگر//وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں جہاں جمعہ کی صبح سے شروع ہونے والی رک رک کر بارش کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا، وہیں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سردی میں قدرے اضافہ اور لاک ڈاون مزید سنگین ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں اتوار سے موسم بہتر ہونے کی پیش گوئی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وادی میں اتوار سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے اور بعد ازاں 23 اپریل تک موسم خشک رہنے کی امید ہے۔